8 مارچ 2017 - 18:12
ایران بہت جلد خطے میں مواصلاتی مرکز بن جائے گا

برطانیہ میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ بہت جلد اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں مواصلاتی مرکز بن جائے گا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانیہ میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ بہت جلد اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں مواصلاتی مرکز بن جائے گا.

يہ بات حميد بعيدي نژاد نے لندن ميں منعقدہ ايران اور نئي شاہراہ ريشم كے عنوان سے منعقدہ ايك سمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہي.

شاہراہ ريشم كي اہميت كا ذكر كرتے ہوئے ايراني سفير نے كہا كہ ہزاروں سال كے عرصے ميں ايران نے مشرق اور مغرب كو ملانے كے لئے اہم كردار اد كيا ہے.

انہوں نے دور حاضر ميں مواصلاتي نظام كي اقتصادي ترقي اور پيش رفت كي اہميت كے بارے ميں كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اب بھي شاہراہ ريشم كي بحالي كے لئے اپنا كردار ادا كرسكتا ہے.

ايران كے شمال جنوب راہداري منصوبے كا ذكر كرتے ہوئے انہوں نے كہا كہ يہ منصوبہ يورپي ممالك كو خليج فارس سميت برصغير كي منڈيوں تك ملانے كے لئے سب سے سستا، مفيد اور مختصر زميني راستہ ہے.

ايراني سفارت كار نے داعش جيسي خطرناك دہشت گرد تنظيم كے خاتمے ميں اسلامي جمہوريہ ايران كے كردار كے بارے ميں كہا كہ اميد ہے كہ دہشت گرد تنظيموں كے خاتمہ سے خطے ميں پائيدار امن اور استحكام كا قيام بحال ہو گا.

بعيدي نژاد نے كہا كي يقينا علاقائي تعاون سے خطے ميں معاشي خوشحالي دوبارہ واپس آسكتي ہے.

انہوں نے كہا كہ خطے ميں موجود تاريخي، ثقافتي اور ديني اشتراكات مختلف اقوام كے عوام كے درميان دوستي اور اتحاد كو مزيد مضبوط كر سكتے ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲